عمران خان ماں کہتے ہیں،وہ میرے بیٹوں جیسے،ملائیشین خاتون اول

عمران خان ماں کہتے ہیں،وہ میرے بیٹوں جیسے،ملائیشین خاتون اول

کوالالمپور(آن لائن) ملائیشین خاتون اوّل سیتی حاسمانے کہا ہے عمران خان انہیں ماں کہتے ہیں او ران کے بیٹوں جیسے ہیں اسلئے انکا ہاتھ پکڑا تھا ، عمران خان نے اسٹار ہونے کے باوجود 2بار ملائشیا کا دورہ کیا عمران خان انہیں ماں کہتے ہیں اور وہ انکے بچوں جیسے ہیں اسلئے عمر ا ن خان کا ہاتھ پکڑا تھا اور تصویر بنوائی تھی، کینیڈا کے وزیراعظم بھی ہینڈ سم ہیں لیکن میں انھیں نہیں جانتی ،خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ملائیشیا کا دورہ کیا جہاں ایک فوٹو سیشن کے دوران ملائیشین خاتون اول سیتی حاسما محمد علی نے عمران خان کا ہاتھ تھام کر تصویر یں کھنچوائیں تھیں۔ملائیشین خاتون اول سیتی حاسما فوٹو سیشن سے قبل عمران خان سے مخاطب ہوئیں اور درخواست کی کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں؟ جس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کیوں نہیں،اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے،تصویر کھینچے جانے کے موقع پر ملائیشین خاتون اول کی خوشی قابل دیدتھی اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

خاتون اول ملائیشیا

مزید : صفحہ اول