پاکستان جانتا ہے افغان امن کیلئے اسکا تعاون نا گزیر ہے،امریکہ

پاکستان جانتا ہے افغان امن کیلئے اسکا تعاون نا گزیر ہے،امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی) ایک سینئر امریکی جنرل نے کانگریس کے اراکین کو بتایا پاکستان اچھی طرح جانتا ہے افغانستان میں امن اس کے تعا ون کے بغیر ممکن نہیں اور امریکہ کو اس کا تعاون حاصل کرنے کیلئے پرکشش پیشکش کرنی پڑے گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کینیتھ ایف میکنزی جو امریکی سینٹرل کمانڈ کے اگلے کمانڈر ہیں نے کہا افغان سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا قتل کسی طرح قابو نہیں آرہا اسلئے امن معاہدہ لازم و ملزوم ہے۔سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی میں اپنی تعیناتی کے حوالے سے ہونیوالی سماعت میں ان کا مزید کہنا تھا ان کا نقصان بہت زیادہ ہے، وہ بہت جدو جہد کررہے ہیں لیکن ان کا نقصان اس وقت تک کم نہیں ہوسکتا جب تک ہم اس مسئلے کو ٹھیک نہ کر یں ۔دورانِ سماعت ایک ڈپلومیٹک رکن کی جانب سے پاکستان کے کردار کے حوالے سے سوال پوچھا گیا وہ کیوں سمجھتے ہیں پاکستان کا افغا ن امن عمل میں کردار ضروری ہے؟کیا پاکستان کی جانب سے اس قسم کا اشارہ دیا گیا ہے وہ اس میں کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے؟جس پر جنرل کینیتھ ایف میکنزی نے جواب دیا میرے مطابق افغانستان کے کسی بھی حل کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے ، کیونکہ یہ علاقائی حل ہوگا صرف افغانستان سے متعلق نہیں، پاکستان اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے میں دلچسپی لے گا، کیونکہ افغانستان میں مستحکم حکومت ہونا پا کستان کے اپنے طویل مدتی مفاد میں ہے جس کیساتھ وہ معاملات رکھ سکیں،تاہم جنرل میکینزی کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان نے گزشتہ کچھ سا لو ں سے واضح سطح پر اس بات کا اشارہ نہیں دیا وہ سنجیدگی سے اس میں فریق بننے کا خواہاں ہے۔
امریکہ

مزید :

صفحہ اول -