زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان، امریکی سفارت خانے کا اعلامیہ جاری

زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان، امریکی سفارت خانے کا اعلامیہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)امریکی نمائندہ خصوصی کے دورہ پاکستان سے متعلق امریکی سفارت خانے نے اعلامیہ جاری کردیا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ سے اہم ملاقاتیں کیں،خصو صی نما ئندہ نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جمعرات کو جا ری ہو نے والے اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے امریکہ کے عزم کو دہرایا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان کبھی بھی عالمی دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہوسکے، امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ گزشتہ40 سال کی شورش کے خاتمے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوں گے۔اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان مکمل کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے افغانستان چلے گئے ، جہاں وہ افغان حکام سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکی اعلامیہ

مزید :

صفحہ اول -