میجر محمد سعید راجپوت کا ساتھیوں سمیت میاں طلعت احمدکی حمایت کا اعلان

میجر محمد سعید راجپوت کا ساتھیوں سمیت میاں طلعت احمدکی حمایت کا اعلان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)الخدمت گروپ کو15دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں ایک اور بڑی حمایت مل گئی،بحریہ ٹاؤن کے سابق صدر آئی بی ایل کے چےئرمین میجر محمد سعید راجپوت نے ڈی ایچ اے کے رجسٹرڈ ڈیلرز کرنل منیر احمد ،سید عمران علی،آصف وزیر،محمود گل،محبوب گل ،مہدی مرزا ،حسان سعیدراجپوت کے ساتھ الخدمت گروپ کے صدارتی امیدوار میاں طلعت احمدکی حمایت کا اعلان کیا ہے ،الخدمت گروپ کے پینل کی کامیابی کے لیے ڈور ٹو ڈور جانے کا اعلان،جے بلاک ڈی ایچ اے فیز1میں میجر سعید راجپوت نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے کے ڈیلرز ان دنوں شدید مشکلات کا شکار ہیں ڈی ایچ اے کو بحران سے نکالنے کے لیے سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے آئی بی ایل نے ہمیشہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی فلاح بہبود کے ساتھ ان کی بزنس پروموشن کے منصوبے متعارف کرائے ہیں،ڈی ایچ اے میں ایسی ہی جرات مند اور نڈر قیادت کی ضرورت ہے ،آئی بی ایل نے طویل مشاورت کے بعد الخدمت گروپ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے میاں طلعت احمد اور ان کی ٹیم کو کامیاب کرانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروہ کار لائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر