پروفیشنل گروپ Mبلاک فیز1میں آج جبکہ الخدمت گروپ کل فیز5میں عشائیہ دیں گے

پروفیشنل گروپ Mبلاک فیز1میں آج جبکہ الخدمت گروپ کل فیز5میں عشائیہ دیں گے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے میں بڑے کھابوں کے پروگرام شروع،پروفیشنل گروپ Mبلاک فیز1میں آج جبکہ الخدمت گروپ کل فیز5میں رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ کے اعزازمیں عشائیہ دیں گے،دعوت ناموں کی تقسیم شروع،تفصیلات کے مطابق سب سے پہلا کھانا ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیشنل گروپ کے چےئرمین میجر(ر) محمد رفیق حسرت نے اپنی رہائش گاہ واقع 230/Mفیز1میں رکھا ہے، میجر(ر) رفیق حسرت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پہلے جلسے میں بڑے گروپس حمایت کا اعلان کریں گے،الخدمت گروپ نے اپنا پہلا بڑا جلسہ ڈی ایچ اے فیز5 میں کل ہفتہ کی شام کو رکھا ہے،میزبانی الخدمت گروپ کے سپورٹر ڈی ایچ اے کے نامور بلڈرز میاں عرفان اسعد کریں گے،صدارتی امیدوار میاں طلعت احمد کی قیادت میں پینل ڈور ٹو ڈور دعوت نامے تقسیم کر رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر