پنجاب میں ویلفیئر آفیسر تعینات نہ ہوسکے ،متعلقہ اہلکاروں کو سی سی پی آفس رابطہ کرنے کا حکم

پنجاب میں ویلفیئر آفیسر تعینات نہ ہوسکے ،متعلقہ اہلکاروں کو سی سی پی آفس ...

لاہور(رپورٹ ،یو نس باٹھ ) پنجا ب میں دو سال گز ر نے کے با وجود ویلفیئر آفیسر تعینا ت نہ ہو سکے، متعلقہ اہلکا رو ں کو سی سی پی او آفس میں مو جو د اکا ؤنٹ برا نچ میں رابطہ کر نے کا کہہ دیا گیا ہے ،نئے آئی جی پو لیس نے بھی تھانوں میں ویلفیئر آفیسر تعینا ت کر نے کی بجا ئے خاکروب فراہم کر دیے ہیں ،سا بق آئی جی پو لیس پنجا ب نے فلاح وبہبود اور شہداء کے اہلخانہ کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے لاہور کے ہر سرکل میں ایک ایک سرکل ویلفیئر آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیاتھا، وا ضح رہے کہ سا بق آئی جی پو لیس پنجا ب نے لا ہور میں پو لیس کی فلا ح و بہبود کی غر ض سے تا کہ ان کے بچو ں کی تعلیم سمیت دیگر معا ملا ت کوحل کر نے کے لیے پنجا ب بھر میں ویلفیئر آفیسر تعینا ت کر نے کا حکم دیا تھا جس کے بعدصوبائی دارالحکومت کے تھانوں میں صفائی و ستھرائی کے نظام کو لیکر ویلفیئر افسران کی تعیناتی کے فیصلے کے بعد تھانوں کے ایس ایچ اوز نے تھانوں میں صفائی مہم شروع کر دی تھی جبکہ شہداء کے لواحقین کے فنڈز کو بھی درست کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیاتاکہ ویلفیئر افسران کے آنے پر کسی قسم کی شکایت ایس ایچ اوز کے خلاف اعلیٰ افسران تک نہ پہنچ سکے ۔ فیصلے کے مطا بق اُس سرکل کے تھانوں کی صفائی ، ملازمین کی رخصت ،شہداء کے اہلخانہ کی ویلفیئر ،زخمی ملازمین کی عیادت اور سرکل میں شامل تمام تھانوں کے معاملات کی ذمہ دار ی ان کی ڈیو ٹی میں شا مل تھا۔اس حوالے سے کچھ اہلکارو ں کو تر بیت بھی دی گئی ، مختلف تھانوں سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس اطلا ع پر شہر بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے ان سرکل آفیسران کی تعیناتی سے پہلے ہی اعلی افسرا ن تک شکا یت سے بچنے کے لیے تھانوں میں صفائی مہم بھی شروع کر دی تھی ،ذرا ئع کے مطا بق سر کل افسر تعینا ت کر نے کی بجا ئے اب متعلقہ اہلکا رو ں کو سی سی پی او آفس میں مو جو د اکا ؤنٹ برا نچ میں رابطہ کر نے کا کہہ دیا گیا ہے ، آئی جی پو لیس پنجاب امجد جا وید سلیمی نے کہا ہے کہ انھوں نے پنجاب بھر کے تھانوں میں صفائی ستھرائی کے لیے درجہ چہارم کے ملازم بھجوادیے ہیں جبکہ ویلفیئر کے لیے بھی وہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر