صنعتوں کو گیس فراہمی کیلئے گھریلو صارفین کے چولہے بند
لاہور( نیوز رپورٹر)حکومت کی جانب سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کے فیصلہ کے باعث شارٹ فال کا تمام بوجھ گھریلو صار فین پر ڈال دیا گیا ہے ۔صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گزشتہ روزبھی سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ گیس کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث گیس کا شارٹ فال مزید بڑھ گیا ہے ۔گزشتہ روز بھی مختلف اوقا ت میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی گئی صوبائی دارالحکومت میں صبح اور رات کے وقت زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوئی ۔ صوبائی دارالحکومت کے صنعتی علاقو ں کے قریب آبادیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بغیر ہی گیس نایاب ہو گئی جن علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی ان علاقوں میں گیس کا پریشر کم رہا ،گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
گیس لوڈ شیڈنگ