ترجمان پاک فوج میڈیا سے متعلق 4سال قبل بات کرتے تو ملک نقصان سے بچ جاتا ،جاوید لطیف

ترجمان پاک فوج میڈیا سے متعلق 4سال قبل بات کرتے تو ملک نقصان سے بچ جاتا ،جاوید ...

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہاہے دفاعی ادارے کے ترجمان میڈیا کے بارے میں جو آج کہہ رہے ہیں ، یہ با ت چار سال پہلے کرلیتے تو ملک کوناقابل تلافی نقصان نہ ہوتا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھاپانامہ کیس ایک سیاسی کیس تھا اور اگر یہ سیاسی کیس نہ ہوتا تو وزیر اعظم عمران خان چیف جسٹس کی موجودگی میں کھڑے ہوکر اس کا ذکر نہ کرتے۔ وزیر اعظم کے کہنے میں تمام ادار ے ہونے چاہئے لیکن کسی وزیر اعظم کو یہ حق نہیں وہ کسی ادارے کے بارے میں کہے وہ میرے ساتھ کھڑا ہے ، مجھے اس پر افسوس ہوا ہے۔جب یہ بات نوازشریف کے بارے میں کی جاتی تھی اس وقت عمران خان لڈیا ں ڈال رہے تھے ، آج دفاعی ادارے کے ترجمان کی جانب سے کہا جارہاہے میڈیا مثبت چہرہ دکھائے تو ملک کے حالات اچھے ہوسکتے ہیں لیکن اگر یہ بات چار سال پہلے کرلی جاتی تو وہ قابل تلافی نقصان نہ ہوتا جو ملک کوہواہے۔

جاوید لطیف

مزید : صفحہ آخر