وزیر خزانہ کو ایف اے ٹی ایف لائحہ عمل پر عملدرآمد سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ

وزیر خزانہ کو ایف اے ٹی ایف لائحہ عمل پر عملدرآمد سے متعلق اقدامات پر تفصیلی ...

اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس لائحہ عمل کے تحت مختلف منصوبوں پر مقررہ وقت میں عملدرآمد اور مالیاتی نگرانی کے یونٹ کو اس بارے میں آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سٹیٹ بنک، سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن، فنانشل مینجمنٹ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور قانونی مشیر اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو ایف اے ٹی ایف لائحہ عمل پر عملدرآمد سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

مزید : صفحہ آخر