پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس ، وزیر خارجہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بریت کی درخواست دائر

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس ، وزیر خارجہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بریت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن )پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر خارجہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی گئی ، وزیر خارجہ کے وکیل محمد علی بخاری نے انکی طرف سے درخواست جمع کروائی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیا، یاد رہے کہ پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی کے علاوہ صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم بھی نامزدہیں ۔ عدالت نے آئینی استثنیٰ دے رکھا ہے ، سماعت دس دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -