پاکستانی امریکی جوڑا جس نے نیویارک میں چائے کا ڈھابہ کھول لیا

پاکستانی امریکی جوڑا جس نے نیویارک میں چائے کا ڈھابہ کھول لیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چائے پاکستانیوں کا پسندیدہ مشروب ہے اوریہاں جابجا آپ کو چائے کے ڈھابے نظر آتے ہیں۔ اب ایک پاکستانی امریکی جوڑے نے نیویارک میں بھی چائے کا ایک ڈھابہ کھول لیا ہے جو اس جوڑے کی محبت کی داستان جتنا ہی خوبصورت ہے۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق اس ڈھابے کو ’دی چائے سپاٹ‘ (The Chai Spot)کا نام دیا گیا ہے جس کے بانی پاکستانی نژاد لڑکی خالدہ بروہی اور ان کے اطالوی نژاد شوہر ڈیوڈ بیرن ہیں۔ خالدہ اور ڈیوڈ 2014ء میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور کئی طرح کی مشکلات ان کی شادی کے راستے میں آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ایک ہونے کے راستے کی مشکلات ختم کرنے اور ان کے خاندانوں کو باہم ملانے میں چائے نے اہم کردار ادا کیا۔ اسی سے انہیں یہ ڈھابہ بنانے کا خیال آیا۔

مزید : صفحہ آخر