گوبھی خریدنے کی کوشش نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

گوبھی خریدنے کی کوشش نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کہاوت ہے کہ خدا جب دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے۔ یہ کہاوت اس امریکی خاتون پر صادق آتی ہے جو گھر سے گوبھی خریدنے نکلی اور کروڑ پتی بن گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر گرویٹن کی رہائشی اس خاتون کا نام ونیسا وارڈ ہے جس کے باپ نے اسے کچھ رقم دی اور گوبھی خرید کر لانے کو کہا۔ ونیسا شہر کے ایک بڑے سٹور پر گئی جہاں اس نے گوبھی کے ساتھ ساتھ ایک ’سپن سکریچ آف ٹکٹ‘ (Spin Scratch-off Ticket) خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ ونیسا ٹکٹ خرید کر گھر گئی اور اسے سکریچ کیا تو یہ دیکھ کر اس کی خوشی کی انتہاء نہ رہی کہ وہ گیم کا ٹاپ پرائز جیت چکی تھی جس کے ذریعے وہ بگ وہیل پر 1لاکھ ڈالر سے 5لاکھ ڈالر کے درمیان رقم جیت سکتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ونیسا نے اس لکی سپن کے ذریعے 2لاکھ 25لاکھ ڈالر (تقریباً 3کروڑ 14لاکھ روپے) جیت لیے۔اتنا بڑا انعام جیتنے کے بعد ونیسا کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی پسندیدہ جگہ ڈزنی ورلڈ کی سیر کرنے جائے گی اور اس میں سے کچھ رقم اپنی ریٹائرڈ زندگی کے لیے بھی بچا کر رکھے گی۔

گوبھی

مزید : صفحہ آخر