اینٹی کرپشن کا 4غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف انکوائری کا آغاز

اینٹی کرپشن کا 4غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف انکوائری کا آغاز

لاہور(اپنے نمائندے سے) اینٹی کرپشن نے چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف انکوائری شروع کرکے ڈی جی ایل ڈی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔اینٹی کرپشن نے کارروائی کیلئے ایل ڈی اے کے ذمہ دار افسروں کے نام بھی مانگ لئے،اینٹی کرپشن نے ڈی جی ایل ڈی اے کوخط لکھ کرشہر کے مختلف علاقوں میں قائم چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے،اینٹی کرپشن نے بحریہ گالف ویو سٹی، بحریہ آرچرڈ تھری اینڈ فور، پارک ویو ہاؤسنگ اسکیم اور آئی کون ویلی کا ریکارڈ طلب کرلیاہے،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی نے ایل ڈی اے افسران کو 10 دسمبر کو صبح 11 بجے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے،ڈی جی ایل ڈی اے سے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیرات کے ذمہ دار ایل ڈی اے افسران کے نام بھی مانگ لئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر