ایان علی وعدہ معاف گواہ بنی تو کرپشن ثابت بھی کرنا ہو گی ،شہلا رضا

ایان علی وعدہ معاف گواہ بنی تو کرپشن ثابت بھی کرنا ہو گی ،شہلا رضا

اسلام آباد ( آن لائن) صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا نے کہاہے ایان علی نے آصف علی زرداری کیخلاف گواہی دی تو اس کو ثابت کرنا پڑے گا ،پیپلز پارٹی پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا اگر کوئی لانچ سے پیسے پکڑے گئے ہیں تو وہ پیسے پاکستان کے قومی خزانے میں جمع کیوں نہیں کروائے گئے ؟ ایان علی کے وعدہ معاف گواہ بننے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا اگر ایان علی آصف زرداری کیخلاف گواہی دے دیتی ہے تواس سے کیاہوگا ؟ وہ گواہی دیدے لیکن یہ ثابت کرنا پڑے گا ، ہم تو یہ کہہ ر ہے ہیں فریال صاحبہ نے ابھی تک کوئی جرمانہ نہیں بھرا اور نہ ان پر کوئی الزام ہے ، میر ی جماعت پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، جرمانہ فر یا ل تالپور نے نہیں بلکہ علیمہ خان نے ادا کیاہے۔

شہلا رضا

مزید : صفحہ آخر