ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی وزیراطلاعات پر پابندی کی مخالفت

ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی وزیراطلاعات پر پابندی کی مخالفت

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیراطلاعات پر پابندی لگانے کے چیئرمین سینٹ کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پر بھی سینٹ میں آنے پر پابندی لگانے کے فیصلہ سے اتفاق نہیں کرتا ،مشاہداللہ خان کی باتوں اور فواد چوہدری کے جواب سے سینٹ میں معاملہ حد سے بڑھ گیا تھا ،چیئرمین سینٹ سے کوئی اختلاف نہیں ، چیئرمین سینٹ کی تبدیلی دو جماعتوں کا سیاسی فیصلہ ہوگا۔ جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سینٹ کے وفود کی دوروں کے بارے باری بریفنگ کی کوئی روایت نہ تھی ہم اپنے خرچے سے غیرملکی دوروں کی روایت شروع کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میری قیادت میں سینٹ کا چار رکنی پارلیمانی وفد ماسکو جارہا ہے ،وفد 11 دسمبر کو شروع ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔انہوں نے کہاکہ جدید دنیا میں پارلیمنٹ کے کردار کے حوالے سے اس کانفرنس میں کئی ممالک شرکت کر رہے ہیں ٗوفد میں ڈاکٹر اشوک کمار ، محسن عزیز اور دلاور خان وفد میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وفد کے تمام ارکان اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ آئندہ سالوں میں یہ کانفرنس پاکستان میں ہوگی۔

سلیم مانڈوی والا

مزید : صفحہ آخر