ناخن کی تصاویر دیکھ کر خون کی کمی بتانے والی منفرد ایپ

ناخن کی تصاویر دیکھ کر خون کی کمی بتانے والی منفرد ایپ

اٹلانٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) ناخنوں کی تصاویر دیکھ کر ان کی تجزیہ کرکے انیمیا کی نشاندہی کرنے والی ایک دلچسپ سمارٹ فون ایپ تیار کرلی گئی ہے۔جب ہم انیمیا یا خون کی کمی کی عمومی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مریض میں ہیموگلوبِن کم ہے یا پھر خون کے سرخ خلیات معمول سے کم پائے گئے ہیں۔ اس وقت دنیا کی دو ارب آبادی اس کیفیت کی شکار ہے۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو شدید نقاہت ، دل کے امراض اور خصوصاً زچگی میں کئی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔اٹلانٹا میں واقع ایموری یونیورسٹی کے ولبر لیم نے سمارٹ فون کے ذریعے خون کی کمی پر غور کیا اور ایک ایپ بنائی ہے جو ناخنوں کی تصاویر دیکھ کر انیمیا کی شناخت میں مدد دیتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر