وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج اسلام آباد طلب کر لیا
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو جمعہ کے روز اسلام آباد طلب کر لیا، پنجاب حکومت کی100روزہ کارکردگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہو گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو جمعہ کے روز اسلام آباد طلب کر لیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب حکومت کی 100دن کی کارکردگی، پنجاب کے صوبائی وزراء کی کارکردگی، کسانوں کے مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی محکموں کی کارکردگی پر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔
طلب