بیرون ملک سے ایک سال میں 5موبائل فون لائے جاسکیں گے

بیرون ملک سے ایک سال میں 5موبائل فون لائے جاسکیں گے

لاہور(آئی این پی) موبائل فونز کا کاروبار کرنے والے تاجر ہوشیارہوجائیں کیونکہ غیررجسٹرڈ فون 31دسمبر کے بعد ناکارہ ہوجائیں گے جبکہ آئندہ ایئرپورٹ پربیرون ملک سے لائے گئے موبائل فونز کو موقع پر ہی رجسٹرڈ کیاجائے گابیرون ملک سے آنے والے مسافر ایک سال کے دورانیہ میں مجموعی طور پر 5موبائل فونز اپنے ساتھ لاسکیں گے،کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر خان نے کہاہے کہ موبائل فونز کی رجسٹریشن کیلئے کاونٹرز قائم کردیئے گئے ہیں 31دسمبر تک غیر رجسٹرڈ موبائل فونزکی رجسٹریشن پر کوئی جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گالاہور سمیت ملک بھر کی مارکیٹس اور صارفین کے پاس موجود غیر رجسٹرڈ موبائل فونز 31 دسمبر کے بعد بلاک کردیئے جائیں گے آئندہ ایئرپورٹ پربیرون ملک سے لائے گئے موبائل فونز کو موقع پر ہی رجسٹرڈ کیاجائے گابیرون ملک سے آنے والے مسافر ایک سال کے دورانیہ میں مجموعی طور پر 5موبائل فونز اپنے ساتھ لاسکیں گے کلکٹر کسٹمز نے کہاکہ موبائل فونز کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے ایئرفریٹ یونٹ پر دو کاونٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔ کوریئر یا جنرل پوسٹ آفس کے ذریعے موبائل بھجوانے والوں کو بھی رجسٹریشن کیلئے پی ٹی اے سے سرٹیفکیٹ آف کلیئرنس حاصل کرنا ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر