حج2019ء ، ایم او یو سائن کرنے کیلئے پیر نور الحق قادری کی قیادت میں وفد حجاز مقدس پہنچ گیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2019ء کے لیے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری کی قیادت میں وفد حجاز مقدس پہنچ گیا،ہوپ کے چےئرمین وحید اقبال بٹ ،سینئر وائس چےئرمین ندیم اقبال اور دیگر ممبران آج جائیں گے،وفد نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی،وفاقی سیکرٹری محمد مشتاق ،جوائنٹ سیکرٹری زینت حسین بنگش اور حکیم اللہ خٹک شامل ہیں۔