یورپ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کے متاثرین میں کمی

یورپ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کے متاثرین میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عراق، شام اور پاکستان میں صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے۔ اسی طرح یورپ میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2017 میں دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر تقریبا انیس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ادارہ برائے اقتصادی امور اور امن کے دہشت گردی کے عالمی انڈیکس میں بتایاگیاکہ رواں برس کے متاثرین کی تعداد سن 2016 کے مقابلے میں ستائیس فیصد اور2014 کے مقابلے میں چوالیس فیصد کم ہوئی ہے۔لندن سے جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق عراق، شام اور پاکستان میں صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے۔ اسی طرح یورپ میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -