عمران خان نا اہل،موجودہ حکومت خوف کا شکار ، حمزہ شہباز

عمران خان نا اہل،موجودہ حکومت خوف کا شکار ، حمزہ شہباز

لا ہو ر(آ ئی این پی)پا کستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نا اہل ہیں اور ان کی موجودہ حکومت خوف کا شکار ہے، جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے،حکومت لوگوں کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پہلے100دنوں میں حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور اب اگلے100 دنوں میں حالات مزید ابتر ہوں گے، معیشت دن بدن گرتی جا رہی ہے،روپے کی قدر گرچکی ہے اور ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے، ایسے میں عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ آخر