عمران خان پار لیمنٹ میں ہماری آواز سے خوفزدہ ہیں،خواجہ سعد رفق

عمران خان پار لیمنٹ میں ہماری آواز سے خوفزدہ ہیں،خواجہ سعد رفق

لاہور(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب اور حکومت کانشانہ صرف (ن) لیگ ہے ،عمران خان پار لیمنٹ میں ہماری آواز سے بھی خوفزدہ ہیں اس لیے میرے اور دیگر قائدین کے خلاف نیب کو استعمال کر رہے ہیں لیکن اسکے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔ جمعرات کوگفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جعلی مینڈ یٹ سے قائم ہونیوالی حکومت ملک اور قوم کا جو حشر کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہیں سو دنوں میں حکمرانوں نے نہ جانے قوم سے کسی جرم کا حساب لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آجکل حکومت اور نیب ملکر (ن) لیگ کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انکا مقصد صرف اور صرف ہماری آواز کو خاموش کرنا ہے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔

خواجہ سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر