قومی اسمبلی اجلاس کے لیے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

قومی اسمبلی اجلاس کے لیے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اسپیکر کی ہدایت پر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے، شہباز شریف 10دسمبر کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جمعرات کو شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف دس دسمبر کوقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو دی تھی۔

پروڈکشن آرڈر

مزید : صفحہ آخر