صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے تجاوزات خاتمہ مہم کی تفصیلات طلب

صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے تجاوزات خاتمہ مہم کی تفصیلات طلب

لاہور(جنرل رپورٹر )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی ہدایت پر صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں اور محکمہ بلدیات کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ہر ڈویژنل ہیڈ کو آرٹر اور اُن کے علاقوں میں واگزار کرائی گئی اراضی اور دیگر اعداد و شمار مہیا کرنے کیلئے کہا گیا ہے ،ان میں لاہور ،گوجرانوالہ ،راولپنڈی ،فیصل آباد ،ملتان ،سرگودھا اور بہاولپور کی اتھارٹیز شامل ہیں ان اداروں کو محکمہ بلدیات پنجاب کی طرف سے کیے گئے نوٹیفکیشن میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کو کہا گیا ہے اور ان اتھارٹیز کو پنجاب حکومت کی طرف سے چلائی گئی حالیہ مہم میں واگزار کرائی جانے والی اراضی کی تفصیل دینے کو کہا گیا ہے ۔

تفصیلات طلب

مزید : صفحہ آخر