رنگ بازیاں اور جلدبازیا ں سب کو چھوڑنا ہونگی

رنگ بازیاں اور جلدبازیا ں سب کو چھوڑنا ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

(تجزیہ:۔ناصرہ عتیق)

کیا حکومت،کیا سیاسی جماعتیں اور کیا میڈیا سب جلدی میں لگتے ہیں۔ اس ’’ٹیمپو‘‘ کی محرک تو تحریک انصاف کی حکومت خود ہے جس نے سو دن میں نیا پاکستان کا نعرہ لگایا تھا۔حکومت تو اپنی جلدی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے جو غلطیاں کر رہی ہے وہ ایک طرف لیکن دوسری جا نب حکومت مخالف سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔سینئر اینکرز پرسنز کیساتھ وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات پر بہت زیادہ کچھ بولا اور لکھا گیا لیکن اگر اس طویل نشست کی چند منٹ کی جھلکیاں ہی دیکھ لی جائیں تو اندازہ ہو جاتا ہے میڈیا نے انصاف نہیں کیا۔ مثلاً وقت سے قبل انتخابات کے بیان کو ہی لے لیں جسے اتنا بڑھا چڑھا کر، مختلف رنگ اور زاویے دیکر عوام کے سامنے لایا گیا، دراصل وہ بات جنوبی صوبہ کے قیام اور اتحادیوں کی مشکلات سے متعلق تھی مگر اس کو کیا کچھ بنا دیا گیا۔سچ بات تو یہ ہے ہمیں لگی لپٹی، دلفریب اور جھوٹی باتیں سننے کی عادت زیادہ ہے جبکہ ہمارے وزیر اعظم عمران خان سادہ طبیعت کے صاف گو اور سیدھی بات کرتے ہیں انہوں نے قوم سے سچ بولنے کا وعدہ کیا ہے اور وہ اس پر عمل پیرا ہیں نتائج سے ڈرے بغیر۔گزشتہ دنوں ماڈل ٹاؤن سانحہ کیس کی سپریم کو ر ٹ میں سماعت تھی ڈاکٹر طاہر القادری سمیت بہت سے اہم افراد عدلت میں پیش ہوئے مگر ہمارے الیکٹرانک میڈیا نے اس اہم اور انتہائی سنجیدہ کیس کی سماعت کے سارے معاملے کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ کا مرکز آ نکھوں پر کالا چشمہ لگائے، سینے پر پاکستانی پر چم کا بیج سجائے، ہاتھ میں تسبیح پکڑ ے، ویسٹ کوٹ پہنے ہاتھ لہراتے گلو بٹ کو بنائے رکھا۔ ڈان جیسے معتبر اور ذمہ دار اخبار نے اپنے صفحہ ا و ل پر گلو بٹ کی تصویر شائع کی ہے۔میڈیا، حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں اور حکومت سمیت سب کو وقت اور حالات کی نزاکت کو سمجھتے اور محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ تحریک انصاف اب آ گئی ہے ، اسے چلنے دیں اور یہ کوئی انوکھے طریقے سے نہیں آئی پہلے کم و بیش اسی طرح کی روایات ہیں۔یہ غلطیاں کرینگے اور وقت کیساتھ درست کرتے جائیں گے ان پر تنقید ضرور کریں مگر ناکام بنانے کیلئے نہیں بلکہ بہتر بنانے کیلئے ان کی رہنمائی اور مدد کریں اس میں ملک اور ہم سب کا فائد ہے۔عمران خان سو دن کیلئے نہیں پانچ سال کیلئے منتخب ہو کر آ ئے ہیں۔ براہ مہربانی تحریک انصاف اور عمران خان کو پورا موقعہ دیجیے۔
تجزیہ ،ناصرہ عتیق

مزید :

تجزیہ -