ہربنس پورہ، شادباغ ، نا معلوم افراد کی فائر نگ ، محنت کش اور تاجز جاں بحق
لاہور(کر ائم رپورٹر)ہربنس پورہ اور شاد باغ کے علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک محنت کش اور ایک تاجر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں 36 سالہ احمد حسین زیر تعمیر گھر میں مزدوری کر رہا تھا اس دوران دو نقاب پوش اندر داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے احمد حسین کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہے ۔ مقتول پاکپتن کا رہائشی اورچار بچوں کا باپ تھا ۔پولیس کے مطابق وقوعہ ڈکیتی مزاحمت قتل ہو سکتا ہے تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔دریں اثناء شادباغ کا غکام محمد سپیر پارٹس کے کار خانے کا مالک ہے ،گزشتہ روز وہ گھر کے قریب سے گزر رہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں غلام محمد موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔
پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیبھجوا دی جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد حاصل کر لئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق قاتل فائرنگ کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ان کی عمر تقریبا بیس سال کے لگ بھگ تھی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل درینہ دشمنی یا لین دین کا ساخشانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مقتول کے ورثا کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئینگے ۔مقتول 5 بچوں کا باپ تھا۔