پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرترقیاں

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرترقیاں

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرترقیاں، لاہورسمیت پنجاب بھرکے 170سب انسپکٹرزکو انسپکٹرز کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں 22 روزمیں تیسرا ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اعجاز حسین شاہ کی زیرصدارت ڈی آئی جی ہیڈکوارٹربابربخت قریشی اورڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سجاد منج سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 9سو سے زائد سب انسپکٹرز کے نام زیر غور آئے جس میں ریکارڈ اور اے سی آرز مکمل ہونے پر 170 کو انسپکٹرز کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔ جس کا نوٹیفکیشن آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی