ہائی کورٹ اور لاہور بار کے وکلاء کا پنجاب بار کونسل کی ہڑتال سے اظہار لا تعلقی

ہائی کورٹ اور لاہور بار کے وکلاء کا پنجاب بار کونسل کی ہڑتال سے اظہار لا ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار کے وکلاء نے لاہور ہائی کورٹ کے نئے علاقائی بنچوں کی تشکیل کے لئے پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ اور لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء معمول کے مطابق پیش ہوتے رہے ،صوبہ بھر میں اس معاملے پر وکلاء کی ہڑتال 21ویں روز میں داخل ہوچکی ہے ۔پاکستان بارکونسل کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین بیرسٹرمحمد راحیل کامران شیخ نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کررکھی ہے ،لاہور کے وکلاء کی طرف سے ہڑتال سے اظہارلاتعلقی کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر نور سمند خان کاکہنا ہے کہ سائلین کی مشکلات کے پیش نظرہڑتال نہیں کر سکتے،مسئلے کے حل کے لئے بات چیت کا طریقہ مناسب ہے۔

اظہار لا تعلقی

مزید : علاقائی