لاہور ہائیکورٹ کا شاہی قلعہ کی تز ئین و آرائش2 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شاہی قلعہ میں رائل کچن کی تعمیر کے خلاف دائردرخواست کی سماعت کرتے ہوئے شاہی قلعہ کی تز ئین و آرائش دو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیاہے۔عدالت نے شاہی قلعہ میں رائل کچن کی تعمیر کے خلاف اپنے عبوری حکم امتناعی میں توسیع بھی کردی ہے ۔جسٹس مامون رشید شیخ نے ابدال حیدر زیدی کی درخواست پر سماعت کی، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہی قلعہ کی تزئین و آرائش کا کام مسلسل جاری ہے،جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا، درخواست گزار کا موقف ہے کہ رائل کچن کی تعمیر سے ضلعی حکومت شاہی قلعہ کی تاریخی حیثیت کو ختم کرنے جارہی ہے، حکومت کی طرف سے غیر قانونی طور پر قلعہ میں رائل کچن کی تعمیر کی اجازت دی گئی، شاہی قلعہ قومی تاریخی ورثہ ہے، اس کی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا جائے۔
تز ئین و آرائش