توہین عدالت، ٹی ایم اے راوی ٹاؤن انتظامیہ کو آخری مہلت

توہین عدالت، ٹی ایم اے راوی ٹاؤن انتظامیہ کو آخری مہلت

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹی ایم اے راوی ٹاؤن کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر انتظامیہ کو آخری مہلت دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر متعلقہ افسر24 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں، نادر خان اوردیگر درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ 1997 ء میں بطور ورک چارج ملازمین بھرتی ہوئے، لیبر کورٹ اور سروس ٹربیونل نے مستقل کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،عدالت کے حکم کے باوجود افسرانہیں مستقل نہیں کررہے جو توہین عدالت ہے۔

توہین عدالت

مزید : علاقائی