اشتہاری ملزم کی عدم گرفتاری ، آئی جی پنجاب ریکارڈ سمیت طلب

اشتہاری ملزم کی عدم گرفتاری ، آئی جی پنجاب ریکارڈ سمیت طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے اشتہاری ملزم کی عدم گرفتاری کے خلا ف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے انہیں20 دسمبر کو صوبے بھر کے قتل کے مقدمات میں اشتہاریوں کی فہرست اور گرفتاری کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیاہے ۔عدالت نے قراردیا کہ یہ صرف ایک کیس اورایک ملزم کا معاملہ نہیں ،عدالت نے ہدایت کی کہ ہائیکورٹ میں زیر التوا ء قتل کی اپیلوں میں جو ملزم اشتہاری ہوچکے ہیں ان کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں، محمدعامر نامی شہری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے بھائی کا قاتل عمران عرف مانی اشتہاری ہے، پولیس نے ملزم عمران عرف مانی لاہور سے گرفتار کیالیکن ہیڈ مرالہ پولیس نے ملزم کو ڈی پی او سیالکوٹ کے حکم پر راستے میں ہی چھوڑ دیا، عدالت اشتہاری کی گرفتاری اور ذمہ دار پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

آئی جی طلب

مزید : علاقائی