جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا ڈالر کی قیمت میں اضافے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا ڈالر کی قیمت میں اضافے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے صدر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)ڈالر کی قیمت میں اضافہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے صدر اور وزیراعظم کو خط لکھ دیاگیا ۔اس سلسلے میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے لکھے گئے خط کی نقل گورنر سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کو بھی بھجوائی گئی ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سازش کے تحت کیا گیا،صدر پاکستان اور وزیراعظم اس معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کروائیں اوریہ انکوائری سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج سے کروائی جائے ،خط میں کہا گیاہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملک میں غیر یقینی صورتحال پیداکرنے کے لئے مافیا کے ایجنڈے کا حصہ ہے ،جوڈیشل انکوائری میں ذمہ داروں کا تعین کرکے قومی مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔

جوڈیشل انکوائری

مزید : علاقائی