صاف پانی کیس،3 ملزموں کا ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

صاف پانی کیس،3 ملزموں کا ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور(نامہ نگار خصوصی)صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل کے تین ملزموں نے ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،اس سلسلے میں کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر خالد خان، طاہر مقبول اور چیف ڈیزائن انجینئر تحسین نے درخواستیں دائر کی ہیں جن میں تینوں ملزموں نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی ہے ،درخواست گزاروں کاموقف ہے کہ نیب کی جانب سے صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے،انہوں نے صاف پانی کمپنی میں کسی قسم کی کرپشن نہیں کی، تمام ٹھیکے قوانین کے مطابق دیئے،نیب کی جانب سے کرپشن کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔

عدالت سے رجوع

مزید : علاقائی