ایل ڈی اے کی اپیل پر 6کنال 14مرلہ اراضی کے حوالے سے سول عدالت کا فیصلہ کالعدم

ایل ڈی اے کی اپیل پر 6کنال 14مرلہ اراضی کے حوالے سے سول عدالت کا فیصلہ کالعدم

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جوہر ٹاؤن میں واقع 6 کنال 14مرلہ اراضی کے حوالے سے ایل ڈی اے کی اپیل پر سول عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔عدالت نے اپیل پرلیاقت علی ودیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔ایل ڈی اے کا موقف ہے کہ محکمہ نے 1985 ء میں مذکورہ زمین ایکوائر کی،لیاقت علی نے 1986 ء میں مذکورہ زمین خریدنے کا دعویٰٗ کیا،محکمہ کی جانب سے اراضی ایکوائر کئے جانے کے بعد لیاقت علی کا ملکیت کا دعویٰ غلط ہے اورسول عدالت نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر لیاقت علی کے حق میں فیصلہ جاری کیا،سول عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

فیصلہ کالعدم

مزید : علاقائی