سیاسی شخصیات کی عدالت پیشی کیلئے سہ پہر کا وقت مقرر کیا جائے،سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار کی استدعا

سیاسی شخصیات کی عدالت پیشی کیلئے سہ پہر کا وقت مقرر کیا جائے،سابق سیکرٹری ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری آفتاب باجوہ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ایک درخواست پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سمیت سیاسی شخصیات کو عدالتوں میں پیش کرنے کے لئے 3بجے سہ پہرکے بعد کا وقت مقررکیا جائے ،درخواست گزار کا کہناہے کہ سیاسی شخصیات کی پیشی کے موقع پر سڑکیں بلاک کر دی جاتی ہیں، وکلاء ،سائلین، طلباء اور ملازمین کو عدالتوں، تعلیمی اداروں اور دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ملزمان کا جیل میں ٹرائل ہوسکتا ہے ،سیاسی شخصیات کے جسمانی ریمانڈ کے مقدمات سہ پہر 3 بجے کے بعد سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت پیشی

مزید : علاقائی