بیوی کی بازیابی کیلئے پیشی پر آیانوجوان ہارٹ اٹیک سے ہسپتال پہنچ گیا

بیوی کی بازیابی کیلئے پیشی پر آیانوجوان ہارٹ اٹیک سے ہسپتال پہنچ گیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لو میرج کیس میں بیوی کی بازیابی کیلئے لاہورہائی کورٹ آنے والا نوجوان ہسپتال پہنچ گیا،رضوان نامی شخص کو لاہور ہائیکورٹ بارکلرکس ایسوسی ایشن کے باہر دل کا دورہ پڑاجس پر ایمبولینس 1122 کے ذریعے اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔رضوان نے موزیہ بتول سے پسند کی شادی کی تھی،اپنی بیوی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست کی پیروی کیلئے وہ لاہور ہائی کورٹ آیا تھا جہاں اسے دل کا دورہ پڑا اور اسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : علاقائی