سٹی ڈویژن ،ایک ہفتہ میں مختلف جرائم میں ملوث 175ملزم گرفتار

سٹی ڈویژن ،ایک ہفتہ میں مختلف جرائم میں ملوث 175ملزم گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی سٹی ڈویژن معاذ ظفر نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اشتہاری مجرمان کو جلدگرفتار کر نے کا ٹاسک دے دیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سٹی ڈویژن کے تمام تھانوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائے۔سٹی ڈویژن پولیس نے گذشتہ ہفتہ کے دوران سٹریٹ کرائم، ڈکیتی ، راہزنی،منشیات فروشی، قمار بازی و دیگر جرائم میں ملوث175ملزمان گرفتار کر لیئے۔ملزمان کے قبضہ سے17پسٹلز،01 رائفل،01کلاشنکوف اور 100 سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔ ملزمان کے قبضہ سے193 بوتلیں شراب ،8 کلوسے زائد چرس اور 01کلو سے زائد افیون برآمد کرلی۔خفیہ اطلاعات پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قمار بازی پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لی ۔پتنگ بازی،کرایہ داری ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ ودیگر کی خلاف ورزی پر32 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔

سٹریٹ کرائم میں ملوث اور کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں کارروائیاں کررہی ہیں ۔

مزید : علاقائی