احتساب عدالت کے باہرلیگیوں کی دھکم پیل، متعدد پولیس اہلکار زخمی

احتساب عدالت کے باہرلیگیوں کی دھکم پیل، متعدد پولیس اہلکار زخمی

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ترجمان لاہورپولیس نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے باہرمظاہرین کی جانب سے تشدداورحفاظتی اقدامات کودرہم برہم کرنے کی کوشش کے باوجودپولیس نے صبراورتحمل سے کام لیا۔لاہورپولیس کے افسران واہلکاروں نے انتہائی بہترین حکمت عملی سے عدالت کاوقاراورسابق وزیراعلی پنجاب کی سکیورٹی کویقینی بنایا۔ لیگی رہنماوں کی جانب سے دھکم پیل میں کئی پولیس اہلکارزخمی ہوئے۔ کسی بھی لیگی کارکن پرتشددیاطاقت کااستعمال نہیں کیاگیا۔ احتساب عدالت کے باہر حالات مکمل کنٹرول میں رہے۔عدالت کے احترام اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گے۔پولیس کی بھاری نفری اور افسران موقع پر موجود رہے۔ احتساب عدالت کے باہر حالات بالکل معمول کے مطابق رہے۔لاہورپولیس نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پرفول پروف حفاظتی انتظامات کویقینی بنایا۔

مزید : علاقائی