ایدھی ایمبولینسوں کی173جاں بحق افراد کیلئے بلامعاوضہ خدمات

ایدھی ایمبولینسوں کی173جاں بحق افراد کیلئے بلامعاوضہ خدمات

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے173افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والے354افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔جبکہ5697 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا2238 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔43لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے میتوں کو ایدھی سرد خانے میں رکھا گیا اوراید ھی غسل خانیمیں43میتوں کو غسل ، کفن کے بعدشہرِخاموشاں اورمیانی صاحب قبرستان میں امانتاً دفن کیا گیا۔بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے283افراد میں سے 140کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔

اید ھی فری ڈسپنسری کے تحت9558مریضوں کوطبی امداد/ادویات فراہم کی گئیں۔ ایدھی فری لنگر کے تحت 12394 افراد کوایک وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔

مزید : علاقائی