قصور:پولیس نے 2اشتہاری اور 2منشیات فروش سمیت 5افراد کوگرفتار کرلیا

قصور:پولیس نے 2اشتہاری اور 2منشیات فروش سمیت 5افراد کوگرفتار کرلیا

قصور(بیورورپورٹ) ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے دو اشتہاریوں، دو منشیات فروشوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، سرہالی روڈ سے گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں سے ایک کلو پچاس گرام چرس، 25لیٹر دیسی شراب بر آمد،اشتہاریوں میں قتل و اقدام قتل کے ملزم شامل، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور ڈاکٹرمحمد شہزاد آصف کے خصوصی حکم پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران بابر کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم محمد آصف، نیواں تھہ کے اقدام قتل کے اشتہاری ملزم شہزاد کے علاوہ سرہالی روڈ سے وہیگل کے رہائشی بد نام زمانہ منشیات فروش امتیاز عرف نکو سے 25لیٹر دیسی شراب، وہیگل کے ہی رہائشی ممتاز عرف ممتی میو سے ایک کلو پچاس گرام چرس بر آمد کر لی؂

، جبکہ دفتوہ روڈ سے گرفتار ہونے والے محمد اویس سے ناجائز پسٹل بر آمد، گرفتار ملزمان کے خلاف سب انسپکٹر زاہد خاں، سب انسپکٹر عابد عمر اور اے ایس آئی محمداکبر کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے، ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے کہا کہ ڈی پی او قصور ڈاکٹرمحمد شہزاد آصف کے حکم پر سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

مزید : علاقائی