ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، موبائل فونز، گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، موبائل فونز، گاڑیوں ...

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔طلائی زیورات ،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا ذرائع کے مطابق شمالی چھاونی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر کبیر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 4لاکھ مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے کاہنہ میں 3ڈاکو گھر میں گھس کر اکمل اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کے5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ مصطفی ٹاون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ساجد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ روپے 50 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔مغلپورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے عبدالرحمان اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 40 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ساجدہ کے علاقے ڈاکوؤں نے طلحہ اور فیملی سے1 لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات۔ ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے ارباز اور فیملی سے2 لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر عثمان سے 70ہزار اور موبائل فون۔مزنگ سے موسی سے 35 ہزار نقدی اور موبائل فون۔باٹا پور سے علی سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 15ہزار نقدی اور موبائل فون۔ نواب ٹاون سے ڈاکو گن پوائنٹ پر فراز سے 30 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ جوہر ٹاون اور گلبرگ سے گاڑیاں اور لاری اڈا۔نواب ٹاون اور ڈیفنس بی کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی