وار برٹن،حادثے میں زخمی طالبعلم ہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا

وار برٹن،حادثے میں زخمی طالبعلم ہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وار برٹن(نمائندہ پاکستان)وار برٹن ساتویں کلاس کا طالب علم ٹریکٹر کی ٹکر سے شدید زخمی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق وار برٹن کے الائیڈ سکول کا ساتویں کلاس کا طالب علم علی حمزہ اپنے بھائی کے ہمراہ سکول سے چھٹی کے بعد اپنے گاؤں فروز وٹواں جارہا تھا کہ پاکیزہ پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس سے علی حمزہ اور اس کا بھائی زخمی ہو گئے۔
ان کو فوری طور پر وار برٹن سول ہسپتال لیجایا گیا لیکن علی حمزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگ کی بازی ہار گیا ۔جبکہ ٹریکٹر ٹرالی والا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا معصوم بچے علی حمزہ جو صبح گھر سے سکول آیا تھا اس کی نعش گھر پہنچی تو صف ماتم بچ گئی ۔

مزید :

علاقائی -