سوتیلے باپ نے 14سالہ بیٹی کو اغوا ء کر کے فروخت کر دیا

سوتیلے باپ نے 14سالہ بیٹی کو اغوا ء کر کے فروخت کر دیا

شیخوپورہ (بیورورپورٹ) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ جھگیاں سیالا ں بشمولہ کہکشاں ٹاؤن میں سوتیلے باپ نے 14سالہ بیٹی کو اغواء کر کے علاقہ غیر میں فروخت کر دیا ماں تھا نہ کچہری کے چکر لگا لگا کر خوار ہو گئی ڈسڑکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ جہانزیب نذیر خان کو خاتون زینب بی بی کی طرف سے دی جانیوالی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں فیکٹری میں محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں میرا خاوند فوت ہو گیا تھاتین ماہ قبل میری غیر موجودگی میں ملزم واصف میری 14سالہ بیٹی جمشیدہ بی بی کو ورغلاء کر اغواء کر کے لے گیا تھا۔

اور میں نے فوری طور پر کاروائی کیلئے درخواست تھا نہ فیکٹری ایریا میں جمع کروائی مگر مجھے آج تک وہاں سے انصاف نہ مل سکا ہے ایک روز میرا رابطہ واصف سے ہو ا تو اس نے بتایا کہ میں نے تمہاری بیٹی کو علاقہ غیر میں فروخت کر دیا ہے تم گاؤں آجاوٗ تو اسکی رقم اکھٹے وہا ں جا کرلے آتے ہیں متاثرہ خاتون زینب بی بی نے اعلیٰ پولیس احکام سے دادرسی کا مطالبہ کیا ہے ، علاوہ ازیں پو لیس نے احکام نے اس واقعہ سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

مزید : علاقائی