دوسرے ٹریفک مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد

دوسرے ٹریفک مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد

لاہور( کرائم رپورٹر) پاکستان ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں دوسرے ٹریفک مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریفک مینجمنٹ کورس میں پاکستان ریلوے پولیس کے 42 اہلکاروں کو ٹریفک مینجمنٹ کی تربیت دی گئی جن میں افسران و جوانوں سمیت تین خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے خصوصی تعاون کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کے بہترین تربیت یافتہ انسٹرکٹرزکو ریلوے پولیس اہلکاروں کی تربیت پر مامور کیا۔

42 اہلکاروں کو ٹریفک مینجمنٹ کی تربیت دی گئی جن میں افسران و جوانوں سمیت تین خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے خصوصی تعاون کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کے بہترین تربیت یافتہ انسٹرکٹرزکو ریلوے پولیس اہلکاروں کی تربیت پر مامور کیا۔

ٹریفک مینجمنٹ کورس 2ماہ کے عرصہ پر مشتمل تھا جس میں ریلوے پولیس اہلکاروں کو ٹریفک قوانین، ٹریفک سگنلز،روڈ ایکسیڈ نٹ اور جدید اسلحہ کے متعلق بنیادی تربیت دی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہو ر کیپٹن ریٹائیرڈ لیاقت علی ملک اور ڈی آئی جی پاکستان ریلوے پولیس اظہر رشید خان تھے۔ پرنسپل ریلوے پولیس ٹریننگ سکول میاں افنان امین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور کا شکریہ ادا کیا ۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے اس موقع پر پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو شاباش دی ۔ڈی آئی جی پاکستان ریلوے پولیس اظہر رشید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے پولیس میں بہتری کا عمل جاری ہے اور آئی جی ریلوے پولیس کے مشن کے مطابق ریلوے پولیس کو اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ بھی کیا جارہا ہے تاہم ملازمین کا یہ فرض ہے کہ اپنی ڈیوٹی فرض شناسی کے ساتھ سر انجام دیتے ہوئے ریلوے پولیس کے امیج کو مزید بہتر بنائیں۔ تقریب کے آخر میں پا س آوٹ ہونے والے ریلوے پولیس کے افسران و جوانوں میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے جبکہ سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کو ریلوے پولیس کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی اور ڈی آئی جی ریلوے پولیس اظہر رشید خان نے ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

مزید : علاقائی