ایف آئی اے کا مختلف اضلاع میں کریک ڈاؤن ، خاتو ن سمیت 7انسانی سمگلرگرفتار

ایف آئی اے کا مختلف اضلاع میں کریک ڈاؤن ، خاتو ن سمیت 7انسانی سمگلرگرفتار

لاہور(کر ائم رپورٹر)ایف آئی اے پنجاب زون نمبر2 کے گوجرانوالہ سرکل نے سیالکوٹ، گجرات اور نارووال کے اضلاع میں کریک ڈاؤن کرکے 5 انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا۔ گوجرانوالہ سرکل میں تعینات ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرمفخر عدیل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے سے محروم کر دیا اور انہیں غیر قانونی طریقہ سے زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے بیرون ممالک پہنچانے کی کوشش کرتے۔ شہریوں کو کنٹینرز اور لانچوں کے ذریعے بیرون ممالک کے بارڈر تک لے جاتے اگر کبھی اپنے لئے خطرہ محسوس کرتے تو انہیں راستے میں ہی سکیورٹی فورس یا پھر سمندری لہروں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر فرار ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں شمع محمود، نثار احمد، ظفراللہ، عامر، عارف، گل محمد اور عدنان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدانکشافات متوقع ہیں۔

مزید : علاقائی