احتساب عدالت کے باہر ڈیڑھ سے دو سو افراد تھے، جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی، فیاض الحسن

احتساب عدالت کے باہر ڈیڑھ سے دو سو افراد تھے، جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی، ...

لاہور (آئی این پی ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ احتساب عدالت کے باہر ڈیڑھ سو سے دو سو افراد موجود تھے‘ احتساب عدالت کے باہر افراد نے جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی‘ پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی،احتساب عدالت کے باہر ماڈل ٹاؤن جیسی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی، جمعرات کو فیاض الحسن چوہان نے لیگی کارکنان کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کے باہر افراد نے جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی یہ لوگ اس موڈ میں تھے کہ پولیس کے ساتھ لڑائی شروع کریں۔ صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت کے باہر ڈیڑھ سو سے دو سو افراد موجود تھے۔ پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ احتساب عدالت کے باہر ماڈل ٹاؤن جیسی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی

مزید : کراچی صفحہ اول