وزیر اعظم کا تمام وفاقی وزراء سے کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا تمام وفاقی وزراء سے کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزراء سے کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10دسمبر کو کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، کارکردگی کی بنیاد پر وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس پیر کی صبح 10بجے سے شام تک جاری رہے گا، تمام کابینہ ارکان کو اجلاس میں شرکت اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، و ز یراعظم کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل بھی کریں گے، واضح رہے وفاقی کابینہ کے دو وزراء اپنے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات کی بنیاد پر پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں، بابر اعوان کیخلاف نیب ریفرنس دائر ہونے اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں اثرانداز ہونے کے الزام کے باعث وفاقی حکومت کے پہلے سو روز کے دوران ہی اپنے عہد وں سے ہاتھ دھوناپڑے تھے، ان دونوں مستعفی ہونیوالے وزراء کی جگہ بھی نئے وزراء کو قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم فیصلہ