881پاس آؤٹ اہلکاروں کی ڈولفن ہیڈ کوارٹر والٹن میں رپورٹ

881پاس آؤٹ اہلکاروں کی ڈولفن ہیڈ کوارٹر والٹن میں رپورٹ

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈولفن سکواڈ کے پاس آؤٹ ہونے والے ساتویں بیج کے 881اہلکاروں نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں رپورٹ کر دی ہے ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کو ویلکم کیا علاوہ ازیں انہوں نے آل راؤنڈ فرسٹ آنے والے اہلکاروں کے لیے اپنے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کابھی انعقاد کیا تقریب کے دوران انہوں نے آل راؤنڈ او ل ، دوم اور سوم آنے والے اہلکاروں سے ون آن ون ملاقات کی ان کی کاوشوں کو سراہا اور ان کو اول، دوئم اور سوئم پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی انہوں نے ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ ان کی ٹریننگ کے حوالہ سے باہمی دلچسپی کے امور پر خصوصی گفتگو کی ٹریننگ میں پیش آنے والے مسائل اورمثبت تبدیلیوں کے حوالہ سے بھی ڈولفن اہلکاروں نے تجاویز پیش کیں ایس پی ڈولفن نے عزم و استقلال اور جوانمردی سے ٹریننگ مکمل کرنے والے پوزیشن ہولڈر اہلکاروں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر انہوں کہا کہ باہمت اور فرض شناس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے تاکہ ان کے مورال میں اضافہ ہواور وہ مزید لگن اور تندہی سے اپنے فرائض انجام دیں انہوں نے کہا کہ آج کے دن سے اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہم نے ملک و قوم کی خاطر اب لڑنا ہے اور معاشرہ کوکرائم سے پاک کرناہے اور عوام الناس کی جان، مال و املاک کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانا ہے ٹریننگ کے مختلف مراحل کمبیٹ، فزیکل ٹریننگ، فائرنگ، پریڈ، لاء و دیگر مراحل میں آل راؤنڈ اول، دوئم اور سوئم آنے والوں میں وحید، قاسم، ندیم ، احسن، شفیق ، توقیر، بلال، عرفان، عامر ، ظفراور عثمان شامل ہیں ایس پی ڈولفن نے پوزیشن ہولڈر اہلکاروں کو فیلڈ میں بھی کرائم کے خلاف جواں جذبے کے ساتھ صفِ اول میں آنے کی ہدایت کی۔

مزید : علاقائی