پیراگون سٹی کیس، قیصر امین بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

پیراگون سٹی کیس، قیصر امین بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)پیرا گون سٹی کیس میں قیصر امین بٹ کوعدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیاہے ۔گزشتہ روز سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے قیصر امین بٹ کو وعدہ معاف گواہ بنایا ہے ،اس نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند کرادیا ہے ،قیصر امین بٹ سے اب ان کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے لہذا نہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے جس پر عدالت نے قیصر امین بٹ کو جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔عدالتی سماعت کے موقع پر قیصر امین بٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیراگون سٹی کے مالک ہیں اورمالک ہی رہیں گے ۔ندیم ضیاء نے فراڈ کے ساتھ پیراگون کا کنٹرل سنبھالا، انہوں نے مزیدکہا کہ مبینہ طور پر خواجہ سعد رفیق کے کہنے پر اس نے ندیم کو ا پنے پاس رکھ لیا جس نے دھوکے سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کروالئے، کس کس کمپنی کو ادائیگیاں کیں ،اس کا انہیں علم نہیں اور نہ ہی ندیم ضیاء کی دیگر کمپنیوں سے ان کاکوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید : علاقائی