منشیات کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل دو کتابوں کی مصنفہ بن گئیں
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کے ٹریننگ پر ہونے کی وجہ سے منشیات کیس میں ملوث غیر ملکی ملزمہ کے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔غیرملکی ماڈل ٹریزا جیل میں دو کتابوں کی مصنفہ بن گئی ہیں،کہتی ہیں کہ رہائی پانے کے بعد جلد ان کو چھپاؤں گی،انہوں نے مزیدکہا کہ جیل کی زندگی اور پاکستانی کلچر پر کتابیں لکھیں ،قیدی خواتین کے ساتھ مل کر کپڑوں کی سلائی کا کام بھی سیکھ رہی ہوں۔ کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے ملزمہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی کلچر اور قیدی کی زندگی پر دو کتابیں لکھی ہیں،ملزمہ نے خواہش کا اظہار کیا کہ جلد جیل سے رہائی پا کر ان کو شائع کراؤں گی،انہوں نے کہا کہ جیل میں ساتھی خواتین بہت اچھی ہیں،پاکستانی قومی زبان کے ساتھ ساتھ سلائی کا کام بھی سیکھ رہی ہوں،دوسری جانب غیر ماڈل ٹریزا نے اپنے ملک کی سفارت خانے کی خاتون سے ملاقات کی اور اپنے کیس سے متعلق بریفنگ دی،آئندہ تاریخ پر عدالت نے ملزمہ کو حتمی سوالنامہ دے گی،ملزمہ پر ساڑھے 8 کلو ہیروہین برآمد ہونے کا الزام ہے ،ملزمہ کو کسٹم حکام نے لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کررکھاہے۔